ابنا: طلال بن عبدالعزیز نے بیعت کونسل سے استعفی دے دیا ہے۔ طلال بن عبدالعزیز نے بارہا اپنی تقریروں میں سعودی عرب میں بنیادی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ بیعت کونسل سعودی بادشاہ کا انتخاب کرتی ہے۔ طلال بن عبدالعزیز کی ویب سائٹ پر بغیر تفصیلاب کے ان کے استعفی کا اعلان کیا گيا ہے ۔ انہوں نے شاہ عبداللہ کو استعفی پیش کرنے کےبعد اس خبر کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ مختلف مسائل گفتگو کے ذریعے حل کئے جاسکتے ہیں۔ وہ عبدالعزیز کے سترہ بیٹوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے آئين میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے کے بعد مصر میں پناہ لے لی تھی لیکن سابق شاہ فیصل کی عام معافی کے بعد وطن لوٹ آئے تھے۔..............
/169